HSSEQ

ٹرائی پیک پالیسی برائے صحت، حفاظت،سیکورٹی، ماحولیات اور معیار

ٹرائی پیک ماحولیاتی ذمہ داری اور اس سے وابستہ لوگوں کی صحت اور حفاظت کے تحفظ پر پختہ یقین رکھتا ہے۔Tri-Pack تمام ملازمین، سرمایہ، معلومات اور اثاثہ جات کی حفاظت کی یقین دہانی کراتا ہے۔ کاروباری تحفظ اورمعلومات تک درست رسائی بھی ایک اہم مقصد ہے۔ Tri-Pack معیار اورغذائی حفاظت (Food Safety)کی اہمیت کو سمجھتا اور اس کے نفاذکے لئے حکمت عملی مرتب کر تا ہے۔ Tri-Packبہتر مستقبل کے لئے وسائل کے تحفظ، ویسٹ کنٹرول اور توانائی کی بچت کی سمت پرُ عزم ہے۔

ہمIMS کے ذریعےHSSEQپالیسی کو لاگو کرتے ہیں۔اس ادارہ کے نقطہ نظر،اقداراور طرزِ عمل کے مطابق اس پالیسی میں مندرجہ ذیل اصول مرتب کئے گئے ہیں۔

  • قائدانہ کلچر: ہم ہر سطح پر HSSEQکے لئے قیادت کو یقینی بناتے اور پُر جوش کلچر کو فروغ دیتے ہیں۔ہم Tri-Packسے وابستہ لوگوں کو تربیت دیتے ہیں اور ان کی مشاورت کو ترجیح دیتے ہیں۔
  • کاروباری انضمام: ہمارے کاروباری فیصلوں میں ہماری پالیسی اور اس کے بنیادی نکات شامل ہوتے ہیں۔
  • وسائل کی فراہمی: ہم مناسب وسائل فراہم کرتے ہیں اور حکمت عملی مرتب کر تے ہیں۔جو کہ IMSکے عمل درآمدکوتقویت دیتی ہے۔
  • قوانین کی پاسداری: ہم اپنی تمام سرگرمیوں کوکمپنی کے معیار اور قابلِ اطلاق قانونی تقاضوں کے مطابق سر انجام دیتے ہیں۔تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے باقائدہ جانچ پڑتال کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
  • کارکردگی کا جائزہ اور مستقل بہتری: ہم اپنے اہداف کے مطابق کارگردی کا بغور جائزہ اور نگرانی سر انجام دیتے ہیں جو ہماری اصلاح کی سمت رہنمائی کرتاہے۔ہم ہر پہلو میں اپنی کارکردگی کو بہتر کرنے کے لئے قانونی سطح پر مرتب ہونے والی تبدیلیوں، تکنیکی ترقیوں اور شراکت داروں کی دلچسپی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہیں اور ابھرتے ہو ئے امور کی نگرانی بھی کرتے ہیں۔
  • شراکت داروں سے تعاون: تعمیل کی یقین دہانی کے لئے ہم اپنی HSSEQپالیسی کے مطابق اپنے سپائنسر، کانٹریکٹر،سپلائر اورصارفین کے ساتھ موثر انداز میں تعاون کرتے ہیں۔
  • سالانہ جانچ: اس پالیسی پرعمل درآمدکے ذریعے کمپنی کی کا رکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے اور تمام رہنماؤں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اس پالیسی کو مؤثر انداز میں فروغ دیں اور اس کو سمجھنے اور اس پر عمل درآمد کرنے میں تعاؤن کریں ۔ تمام ملازمین اپنے روزانہ کے معاملات میں اس پالیسی کے اثرات کو سمجھنے کے ذمہ دار ہیں اور ان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ مذکورہ بالا اصولوں کی پاسداری اورتائید کریں گے۔