اخلاقیات کا بیانیہ

اخلاقیات کا بیانیہ

  • ٹرائی پیک فلمز لمیٹڈشفاف کاروباری عمل کی سختی سے پابندی کرتا ہے اور کاروباری عمل کو دیانتداری، مقصدیت اور مالیاتی سمجھداری کے ساتھ انجام دیتا ہے ۔
  • یہ ٹرائی پیک کی پالیسی ہے کہ حکومت کے تمام لاگو قوانین، اصول وضوابط کی پابندی کرے ۔ اس کے مطابق ہر ڈائریکٹر اور ملازم ملکی قانون کی پابندی کا پاسدار ہے ۔ کوئی ڈائریکٹر اور ملازم اگر کسی قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جائے گی ۔
  • تمام ملازمین سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے کام کی کارکردگی میں تمام اندرونی کارپوریٹ اصولوں اور پالیسیزپر عمل پیرا رہیں گے ۔
  • ملازمین کےلئے لازم ہے کہ وہ اپنی نجی مالیاتی سرگرمیوں اورکمپنی کے کاروباری عمل میں مفادات کے ٹکراءو سے گریز کریں گے ۔
  • تمام منیجر ز اور سپروائزرز اس بات کے ذمہ دار ہیں کہ ان کے زیر نگرانی ایریا میں کسی قانون کی خلاف ورزی نہ ہو جس کےلئے مناسب نگرانی سے محفوظ رہا جاسکتا ہے ۔ منیجر اور سپروائزراگر کسی کو کوئی کام سونپیں تو بھی وہ اس بات کے ذمہ دار ہوں گے ۔