حصص یافتگان کے لیے نوٹس اور اعلانات

۱

کمپنی کی شیئر ٹرانسفر بکس یکم اپریل2014تا15اپریل2014 (بشمول دونوں ایّام) بندرہیں گی۔

۲

کوئی ممبر جو میٹنگ میں شرکت کرنے اور ووٹ دینے کا اہل ہے، اپنی جگہ شرکت کرنے اور ووٹ دینے کیلئے اپنا پراکسی مقرر کرسکتا ہے۔ پراکسی کا کمپنی کا ممبر ہونا لازمی نہیں ہے۔

۳

پراکسی کا باقاعدہ مکمل شد ہ فارم کمپنی سیکرٹری کے پاس کمپنی کے رجسٹرڈ آفس، چوتھی منزل، دی فورم، سوٹ نمبر416-422، G-20 بلا ک 9، خیابان ِ جامی، کلفٹن کراچی- 75600 میں اجلاس کے مقررہ وقت سے زیادہ سے زیادہ48 گھنٹے پہلے جمع کرانا ضروری ہے۔

۴

شیئر ہولڈرز(نان سی ڈی سی) سے درخواست ہے کہ اپنے پتے میں کسی تبدیلی کی صورت میں فوری طور پر کمپنی کے رجسٹرار کو مطلع کریں اور اگر لاگو ہو، تو زکوٰۃ کی عد م کٹوتی کا فارم CZ-50 کمپنی کے رجسٹرار میسرزفیمکو ایسو سی ایٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ، 8-F، متصل ہوٹل فاران، نرسری، بلاک 6,، پی ای سی ایچ ایس شارع فیصل، کراچی75400 کے پاس جمع کرائیں۔ان تمام شیئر ہولڈرزسے،جن کے شیئرز سی ڈی سی کے ذریعہ موجود ہیں، درخواست ہے کہ برائے مہربانی اپنے پتے اور زکوٰۃ کی حیثیت کے بارے میں اپنے شرکاء کے ساتھ اپ ڈیٹ کریں۔ اس سے آپ کو منافع منقسمہ فوری طور پر وصول ہونے میں مدد ملے گی۔

۵

سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کے بذریعہ خط نمبرEMD/D-II/ Misc/2009-1342 مورخہ 4اپریل2013، ہدایات کے مطابق ڈیویڈنڈ وارنٹس CNIC کے اندراج کے بغیرجاری نہیں کئے جاسکتے۔ لہذٰا، ان تمام شیئر ہولڈرز سے، جو فزیکل شیئرز کے حامل ہیں اورجنہوں نے اپنے کارآمد CNIC جمع نہیں کروائے ہیں، درخواست ہے کہ اپنے /CNICنیشنل ٹیکس نمبرککی فوٹوکاپی مع اپنے فولیونمبرز کے کمپنی کے شیئر رجسٹرار کو ارسال کریں۔آئندہ کوئی ڈیویڈنڈ قابل ادائیگی نہیں ہوگا جب تک ڈیویڈنڈ وارنٹس پر سی این آئی سی نمبر چھپا ہوا نہیں ہوگا۔، اس لئے برائے مہربانی کمپنی کو اپنا سی این آئی سی نمبر فوری طور پر فراہم کریں، جس میں ناکامی کی صورت میں کمپنی ڈیویڈنڈز ادا کرنے سے قاصر ہوگی جس کیلئے کمپنی کی کوئی ذمہ دار نہیں ہوگی۔

۶

کیش ڈیویڈنڈ کی ادائیگی کے طریقہء کار کو زیادہ مستعد بنانے کیلئے SECPنے اپنے سرکلرنمبر.8(4) SM/CDC 2008 مورخہ 5 اپریل2013 میں ہدایات جاری کی ہیں کہ شیئر ہولڈرز اپنا ڈیویڈنڈ بلاتاخیر اپنے بینک اکاؤنٹس میں الیکٹرونک طریقہ سے حاصل کرسکتے ہیں۔
اس طرح شیئر ہولڈرزکمپنی کو اختیار دے سکتے ہیں کہ وہ آئندہ کمپنی کی جانب سے اعلان کردہ تمام ڈیویڈنڈ براہ راست ان کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرادئیے جائیں۔
اسی طرح تمام نان سی ڈی سی شیئر ہولڈرز سے درخواست ہے کہ وہ اپنے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات کمپنی کے شیئر رجسٹرار کو ان کے درج بالا پتہ پر فراہم کردیں جن شیئر ہولڈرز کے شیئرز شرکاء / سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (سی ڈی سی) کے پاس ہیں، ان کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی رضامندی سے متعلقہ اسٹاک بروکر/سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان (سی ڈی سی) کو فراہم کریں۔

۷

سینٹرل ڈپازٹری کمپنی کا کوئی انفرادی بینفیشیل اونر، جس اس میٹنگ میں ووٹ دینے کا حقدار ہے،اس کو اپنی شناخت کی تصدیق کیلئے اپنا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ("CNIC”) ساتھ لانا ہوگا اور پراکسی کی صورت میں اس کو اپنے CNIC کی تصدیق شدہ کاپی منسلک کرنا ہوگی۔ کارپوریٹ اداروں کے نمائندوں کو بورڈآف ڈائریکٹرز کی قراردار /پاورآف اٹارنی کی تصدیق شدہ کاپی اور/یا ایسی دستاویزات جو سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے سرکلرمجریہ 26جنوری2000کے تحت ضروری ہو، ساتھ لانا ہوگی۔

۸

پراکسی کا فارم سالانہ رپورٹ کے ساتھ منسلک ہے اور اس پر دوگواہوں کے دستخط ہونا لازمی ہے جن کے نام، پتے اور CNIC نمبر فارم میں درج ہونا چاہئیے۔